اسلام آباد انٹر کلب کراٹے کاتا ٹورنامنٹ اختتام پذیر، زوہیب احمد، ذیشان ستی، لائبہ ضیاء اور زیبا انور کی آن لائن بین الصوبائی ای کراٹے کاتا ٹورنامنٹ تک رسائی

جمعہ 10 جولائی 2020 11:15

اسلام آباد ۔ 10جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2020ء) اسلام آباد سے زوہیب احمد، ذیشان ستی، لائبہ ضیاء اور زیبا انور نے آن لائن بین الصوبائی ای کراٹے کاتا ٹورنامنٹ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے، اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر اعجازالحق نے بتایا کہ اسلام آباد انٹر کلب کراٹے کاتا ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ گذشتہ روز اختتام پذیر ہوگیا ہے جس میں مردوں کے مقابلوں میں زوہیب احمد نے پہلی، ذیشان ستی نے دوسری، امان اللہ نے تیسری پوزیشن اور عثمان نے چوتھی پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین کے مقابلوں میں لائبہ ضیاء نے پہلی، زیبا انور نے دوسری، فرخندہ رازق نے تیسری اور زینب کمال نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح مردوں اور خواتین کی کیٹگریز سے ٹاپ کرنے والے دو، دو کھلاڑیوں نے بین الصوبائی ای کراٹے کاتا ٹورنامنٹ کے لئے کوالیفائی کیا ہے مرد کھلاڑیوں میں زوہیب احمد اور ذیشان ستی نے جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں لائبہ ضیاء اور زیبا انور شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد انٹر کلب کراٹے کاتا ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں اور ان کھلاڑیوں کو ملک میں کورونا وائرس کی وبا ختم ہوتے ہی ایک تقریب میں میڈلز اور دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے کھلاڑی آن لائن بین الصوبائی ای کراٹے کاتا ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ ایونٹ میں اسلام کے علاوہ چاروں صوبوں سے دو، دو مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے صوبوں میں پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 10/07/2020 - 11:15:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :