سابق فاسٹ بائولر منیر ملک کا یوم پیدائش، پی سی بی کا ٹویٹ

جمعہ 10 جولائی 2020 22:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعہ کو سابق فاسٹ بائولر منیر ملک کا یوم پیدائش منایا۔ پی سی بی نے اپنے آفیشل ٹویٹر میں کہا کہ آج ہی کے دن 1934 میں فاسٹ باولر منیر ملک پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے 1959 میں آسٹریلیا کے خلاف کراچی میں اپنے پہلے ٹیسٹ میں تین وکٹیں حاصل کیں۔ ان کافرسٹ کلاس کیریئر دس سال پر محیط رہا۔ انہوں نی1956 سے 1966 تک 10 سال کے دوران 49 میچوں میں 197 وکٹیں حاصل کیں۔ منیرملک 30 نومبر 2012 کو 78 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔ انہوں نے تین ٹیسٹوں میں 39.77 کی اوسط سے 9 وکٹیں حاصل کیں جن میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں پانچ وکٹیں بھی شامل تھیں۔
وقت اشاعت : 10/07/2020 - 22:55:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :