سائوتھمپٹن ٹیسٹ، بلیک ووڈ نروس نائنٹیز کا شکار، 5 رنز کے فرق سے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری سے محروم

اتوار 12 جولائی 2020 23:10

سائوتھمپٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2020ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے بلے باز جرمین بلیک ووڈ انگلینڈ کے خلاف سائوتھمپٹن ٹیسٹ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے، وہ صرف پانچ رنز کے فرق سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری بنانے سے محروم رہ گئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو سائوتھمپٹن میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز انگلینڈ کی ٹیم نے مہمان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 200 رنز کا ہدف دیا، اور 200 رنز ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز ٹیم کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا جب اس کے پہلے تین کھلاڑی 27 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے، تاہم اس موقع پر جرمین بلیک ووڈ نے محتاط انداز میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور نہ صرف انفرادی 95 رنز سکور کئے بلکہ ٹیم کو فتح کے قریب کر دیا۔

انہوں نے اس دوران وکٹ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے اور 154 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 12 چوکوں کی مدد سے 95 رنز بنائے، وہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور صرف 5 رنز کے فرق سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری سکور نہ کر سکے۔ انکو 95 کے انفرادی سکور پر بین سٹوکس نے جیمز اینڈرسن کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 12/07/2020 - 23:10:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :