ساوتھمپٹن ٹیسٹ،بلیک ووڈ کی شاندار پرفارمنس کی بدولت ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو شکست دیدی

شینن گیبریئل کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 12 جولائی 2020 23:14

ساوتھمپٹن ٹیسٹ،بلیک ووڈ کی شاندار پرفارمنس کی بدولت ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو شکست دیدی
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2020ء ) سائوتھمپٹن ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 200 رنز کا ہدف بلیک ووڈ کی شاندار 95 رنز کی بدولت چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش ٹیم 204 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئی تھی۔ انگلینڈ کی جانب سے کپتان اسٹوکس نے 43، بٹلر نے 35، بیس نے ناٹ آئوٹ 31 اور برنس نے 30 رنز بنائے تھے جبکہ ویسٹ انڈین کپتان ہولڈر نے 42 رنز کے عوض 6 اور گیبریئل نے 62 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم نے بیٹنگ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 318 رنز بناکر 114 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔مہمان ٹیم کی جانب سے اوپنر بریتھویٹ نے 65، ڈوریچ نے 61 اور روسٹن چیز نے 47 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کے کپتان اسٹوکس نے 4، اینڈرسن نے 3، بیس نے 2 اور ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی تھی جبکہ جوفرا آرچر کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے تھے۔ دوسری اننگز میں انگلینڈ نے 313رنز بنائے ۔

انگلینڈ کی جانب سے کرالی نے 76،برنز نے 42،سبلے نے 50اور بین سٹوک نے 46رنز بنائے ۔ویسٹ انڈیز کے گبرئیل نے 5،چیز اور جوز ف نے 2,2جبکہ جیسن ہولڈر نے ایک وکٹ حاصل کی ۔دوسری اننگز کے آغاز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم لڑ کھڑائی اور ابتدائی چار کھلاڑی ڈبل فگر میں نہ جا سکے لیکن پھر چیز اور بلیک ووڈ نے شاندار اننگز کھیل کر جیت کی راہ ہموار کی اور ویسٹ انڈیز نے چھ وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 12/07/2020 - 23:14:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :