انگلینڈ کو ورلڈکپ کا فاتح بنانے والا کھلاڑی دنیا سے رخصت ہوگیا

جیک چارلٹن نے ورلڈ کپ 1966ء میں جرمنی کو اضافی وقت میں 2-4 سے شکست دیکر ورلڈ کپ انگلینڈ کے نام کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 13 جولائی 2020 14:23

انگلینڈ کو ورلڈکپ کا فاتح بنانے والا کھلاڑی دنیا سے رخصت ہوگیا
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13جولائی 2020ء ) انگلینڈ کو ورلڈ کپ میں فتح سے ہمکنار کروانے والے مشہور فٹبالر اور آئرلینڈ کے سابق کوچ جیک چارلٹن بھی انتقال کرگئے۔ ایک طرف کو کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے دیگر شعبوں کی طرح کھیلوں کی دنیا میں بھی تباہی مچارکھی ہے تو دوسری جانب متعدد مشہور و قد آور کھلاڑیوں کا رواں برس انتقال کرنا مداحوں کو غمگین کررہا ہے۔

رواں برس متعدد کھلاڑیوں نے دنیا کو خیرباد کہا، انہیں میں انگلینڈ کے مشہور فٹبالر جیک چارلٹن بھی شامل ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

جنہوں نے انگلینڈ کے شمال مشرقی علاقے شمالی برلینڈ میں آبائی گھر میں 85 برس کی عمر میں آنکھیں بند کیں۔ آیئر لینڈ کے سابق کوچ اور انگلینڈ کے ورلڈ کپ ونر فٹبالر کے انتقال پر انگلینڈ کی ٹیم نے ٹوئٹ کے ذریعے اپنے غم کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ جیک چارلٹن نے 1966ء میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں جرمنی کو اضافی وقت میں 4-2 سے شکست دیکر ورلڈ کپ انگلینڈ کے نام کیا تھا۔ برطانوی فٹبالر نے 1965ء سے 1970ء تک انگلینڈ کے لئے 35 میچ کھیلے اور 1967ء میں وہ انگلینڈ کے سال کے بہترین فٹ بالر منتخب کئے گئے تھے۔                                                                                             
انگلینڈ کو ورلڈکپ کا فاتح بنانے والا کھلاڑی دنیا سے رخصت ہوگیا
وقت اشاعت : 13/07/2020 - 14:23:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :