انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹرنے عمر اکمل کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا

پیر 13 جولائی 2020 17:23

انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹرنے عمر اکمل کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2020ء) سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر)فقیر محمد کھوکھرنے بطور انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹرعمر اکمل کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پیر کے روز نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ہونے والی سماعت میں دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔27 اپریل کو جسٹس (ر)فضلمیراں چوہان نے بطور چیئرمین ڈسپلنری پینل دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی شق 2.4.4 کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائدکی تھی۔
وقت اشاعت : 13/07/2020 - 17:23:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :