انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دینے کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنا کھاتہ کھولنے میں کامیاب، ایک درجہ ترقی

بھارتی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست آسٹریلوی ٹیم دوسرے، کیویز ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے،پاکستان کی ٹیم رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہے

پیر 13 جولائی 2020 20:50

انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دینے کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنا کھاتہ کھولنے میں کامیاب، ایک درجہ ترقی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2020ء) ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے انگلینڈ کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دیکر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپن شپ میں بالآخر کھاتہ کھول لیا، میچ سے قبل کالی آندھی بغیر کسی پوائنٹ کے آٹھویں نمبر پر تھی لیکن انگلینڈ کے خلاف ساؤتھمپٹن ٹیسٹ جیتنے کے بعد اس کو 40 پوائنٹس حاصل ہوئے جس کی وجہ سے ویسٹ انڈیز نے چیمپئن سپ میں اپنا پہلا میچ جیتا بلکہ پوائنٹس ٹیبل پر ایک درجہ ترقی بھی حاصل کی اور اب پروٹیز ٹیم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں پوزیشن پر پہنچ چکی ہے جبکہ اس کے انگلینڈ کے خلاف ابھی دو ٹیسٹ میچز باقی ہیں۔

بھارت کی کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ کے مطابق پہلے نمبر پر بدستور قائم ہے، آسٹریلوی ٹیم دوسرے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی ٹیم رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کورونا وائرس سے قبل مارچ کے مہینے میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ناقابل شکست ٹیم بھارت کو دو میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کرکے تین ایک درجہ ترقی حاصل کرلی تھی اور یوں کیوی ٹیم تین درجے ترقی کے بعد چھٹے سے تیسرے نمبر پہنچ گئی تھی، کیویز ٹیم بھارت کو پہلے میچ میں شکست دینے کے بعد ایک درجہ ترقی کے بعد چھٹے سے پانچویں نمبر پر پہنچی تھی تاہم مسلسل دو میچوں میں شکست دینے کے بعد اس نے مزید دو درجے ترقی کی یوں کیویز ٹیم کی بھارتی ٹیم کو سیریز کلین سویپ کرنے کے بعد تین درجہ ترقی ملی اور وہ اب آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

بھارتی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم دوسری پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔ نیوزی لینڈ نے مارچ میں اذئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارتی ٹیم کی مسلسل عمدہ کارکردگی اور مسلسل فتوحات کے سلسلے کو توڑ دیا تھا۔بنگلہ دیش کی ٹیم تین ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہے۔ بنگال ٹائیگرز تحال کوئی میچ نہیں جیت سکے اور وہ نویں نمبر پر ہیں۔
وقت اشاعت : 13/07/2020 - 20:50:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :