ملک میں سکواش کے کھیل کی پہچان کے لئے ضلعی سطح پر کھیلنے کے لئے کورٹس کا ہونا بہت ضروری ہے، فرحان محبوب

پیر 13 جولائی 2020 20:50

ملک میں سکواش کے کھیل کی پہچان کے لئے ضلعی سطح پر کھیلنے کے لئے کورٹس کا ہونا بہت ضروری ہے، فرحان محبوب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2020ء) انٹرنیشنل سکواش کے کھلاڑی فرحان محبوب نے کہا ہے کہ ملک میں سکواش کے کھیل کی پہچان کے لئے ضلعی سطح پر کھیلنے کے لئے کورٹس کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سکواش کا کھیل پاکستان میں اتنا زیادہ مقبول نہیں ہے کیونکہ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ سکواش کا کھیل زیادہ تر پشاور، لاہور اور کراچی میں کھیلا جا رہا ہے۔

عالمی سطح پر تو ہمارے لیجنڈز ماموں جان شیر خان، جہانگیر خان، قمر زمان، ہاشم خان، روشن خان، اعظم خان اور محب اللہ خان سینئر نے دنیا پر حکمرانی کرتے ہوئے اس کھیل کی پہچان ضرور کروائی ہے لیکن اس کھیل کو جیسے پاکستان میں مقبولیت ملنی چاہئے تھی وہ اج تک نہیں ملی سکی۔

(جاری ہے)

اس کی سب سے بڑی وجہ ضلعی سطح پر کورٹس کا نہ ہونا ہے، دیہی اور دور دراز علاقوں میں تو بچوں کو سکواش کے کھیل کے متعلق پتہ تک نہیں ہے کہ یہ کھیل کیا ہے اور اس کھیل کی مقبولیت حاصل کرنے کے لئے حکومت اور پاکستان سکواش فیڈریشن کو مل کر ضلعی سطح پر اس کھیل کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھانے کے ساتھ ساتھ کھیلنے کے کورٹس بنانے ہونگے۔

ایک سوال کے جواب میں ملکی تاریخ میں سب زیادہ سات بار کے ایشین گولڈ میڈلسٹ فرحان محبوب نے کہا کہ سکواش کا کھیل ہمارا خاندانی ہے۔ میرے ابا محبوب خان، ماموں جان شیر خان اور دیگر رشتہ دار اطلس خان، محب اللہ خان اور آگے ان کے بیٹے سب سکواش کھیل کر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری کامیابی میں میرے ابا محبوب خان نے بہت اہم کردار رہا ہے کہ جس نے مجھے 15 برس تک کوچنگ کروائی۔
وقت اشاعت : 13/07/2020 - 20:50:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :