راشد خان نے اپنی شادی افغانستان کے ورلڈ کپ جیتنے سے مشروط کردی

7 ٹیسٹ ،67 ون ڈے اور48 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل کیریئر میں راشد نے افغانستان کیلئے 245 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں

پیر 13 جولائی 2020 20:50

راشد خان نے اپنی شادی افغانستان کے ورلڈ کپ جیتنے سے مشروط کردی
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2020ء) افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان نے اپنی شادی کے منصوبوں کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ تبھی شادی کریں گے اگر افغانستان ورلڈ کپ جیت جائے۔

(جاری ہے)

21 سالہ راشد خان نے آزادی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ افغانستان کے کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد میں شادی کر لوں گا۔واضح رہے کہ افغانستان نے 2019ئ کے کرکٹ ورلڈ کپ میں تمام نو میچز ہارے تھے۔7 ٹیسٹ ، 67 ون ڈے اور 48 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل کیریئر میں راشد نے افغانستان کے لئے 245 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
وقت اشاعت : 13/07/2020 - 20:50:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :