انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 16 جولائی سے شروع ہوگا

کالی آندھی کو میزبان ٹیم کے خلاف سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل

پیر 13 جولائی 2020 20:50

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 16 جولائی سے شروع ہوگا
مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2020ء) انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 16 سے 20 جولائی تک اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ کالی آندھی کو میزبان ٹیم کے خلاف سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے پہلے میچ میں انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اس کامیابی کے ساتھ ویسٹ انڈیز ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنا کھاتہ کھولنے میں بھی کامیابی ہوگئی ہے، انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد ویسٹ انڈیز ٹیم کو 40 پوائنٹس ملے ہیں۔ ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ دوسرے میچ میں بھی میزبان ٹیم کو شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرینگے جبکہ انگلینڈ ٹیم دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز میں شاندار کم بیک کرنے کی خواہش مند ہے۔

(جاری ہے)

اس اعتبار سے توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ انتہائی سخت اور کانٹے دار ہوگی۔ ٹیسٹ سیریز اٰئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 جولائی تک اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 سے 28 جولائی تک اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں ہی شیڈول ہے۔
وقت اشاعت : 13/07/2020 - 20:50:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :