کرس ٹریمین کی نیو ساؤتھ ویلز میں واپسی

مکمل طور پر فٹ ہیں اور اپنی عمدہ کارکردی کی بنیاد پر اپنی کی فتوحات میں اہم کردار ادا کریں گے، کرس ٹریمین

پیر 13 جولائی 2020 20:50

کرس ٹریمین کی نیو ساؤتھ ویلز میں واپسی
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2020ء) کرس ٹریمین کی نیو ساؤتھ ویلز میں واپسی ہوگئی ہے۔ کرس ٹریمین ڈینیل سول وے، ایڈم زمپا اور نیتھن میک اینڈریو 2020-21ئ سیزن کے لئے نیو ساؤتھ ویلز کے ساتھ نئے مکمل معاہدوں میں شامل ہیں۔ فاسٹ باؤلر کرس ٹریمین وکٹوریا کی طرف چھ سیزن کھیلنے کے بعد نیو ساؤتھ ویلز میں واپس آئے ہے۔کرس ٹریمین نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور اپنی عمدہ کارکردی کی بنیاد پر اپنی کی فتوحات میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اچھی کارکردگی کے لئے سخت محنت کریں گے تاکہ اپنی ٹیم نیو سائوتھ ویلز کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کر سکیں۔ تنویر سنگھا اور لاچلن ہیرن کو اولیور ڈیوس ، ریان ہیڈلی اور بیکسٹر ہولٹ کے ساتھ روکیز معاہدے دیئے گئے ہیں جبکہ آف اسپنر ارجن نائر نے بھی اس معاہدے میں واپسی کی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کرس ٹریمین نے 6 سیزن وکٹوریہ کی نمائندگی کی اور اس دوران انہوں نے 23.79 کی اوسط سے 209 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

فاسٹ باؤلر کرس ٹریمین کے نیو ساؤتھ ویلز کو جوائن کرنے سے اس کا باؤلنگ اٹیک مزید مضبوط ہوگا۔ نیو ساؤتھ ویلز کا باؤلنگ اٹیک کرس ٹریمین کے علاوہ مچل سٹارک، پیٹ کمنس اور جوش ہیزل ووڈ پر مشتمل ہے۔ ایڈم زمپا کی بھی نیو ساؤتھ ویلز (این ایس ڈبلیو) میں واپسی ہوئی ہے تاہم نیتھن لیون کی موجودگی میں زمپا کی الیون سائیڈ میں داخلے میں مشکل پیش آسکتی ہے۔
وقت اشاعت : 13/07/2020 - 20:50:47