پاکستان سپر لیگ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا آغاز ہوگیا

دو مرحلوں پر مشتمل ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا پہلا مرحلہ 13 جولائی سے پانچ اگست تک جاری رہے گا کورونا وائرس کے سبب بند دروازوں میں کھیلے گئے 5 گروپ میچز اور 29 فروری کو راولپنڈی میں بارش کی نذر ہونے والے میچ کی ٹکٹیں ری فنڈ کی جائیں گی

پیر 13 جولائی 2020 22:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2020ء) پاکستان سپر لیگ کی ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا آغاز کر دیا گیا ،دو مرحلوں پر مشتمل ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا پہلا مرحلہ 13 جولائی سے پانچ اگست تک جاری رہے گا، جس میں کورونا وائرس کے سبب بند دروازوں میں کھیلے گئے 5 گروپ میچز اور 29 فروری کو راولپنڈی میں بارش کی نذر ہونے والے میچ کی ٹکٹیں ری فنڈ کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

ری فنڈنگ کا دوسرا مرحلہ 6 سے 29 اگست تک شیڈول کیاگیا ہے جہاں لیگ کے ابتدائی شیڈول میں شامل کوالیفائر، 2 ایلیمنٹر اور فائنل میچ کی ٹکٹیں ری فنڈ کی جائیں گی۔ چھ ہفتوں پر ٹکٹوں کی واپسی کا یہ عمل ملک بھر کے 27 مختلف شہروں کے مخصوص ٹی سی ایس مراکز پر پیر سے ہفتہ، صبح 10 سے سہ پہر 4 بجے تک جاری رہے گا۔ان شہروں میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور اور ملتان کے علاوہ چکوال، حیدرآباد، وہاڑی، گجرانوالہ، بھکر، ڈیرہ غازی، سکھر، لودھراں اور وہاڑی وغیرہ بھی شامل ہیں۔ٹکٹوں کے پیسوں کی واپسی کے لیے خریدی گئی اصل ٹکٹ ان مخصوص ٹی سی ایس مراکز میں جمع کرانا ہے۔
وقت اشاعت : 13/07/2020 - 22:14:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :