انٹرنیشنل ویمن لیگ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ذہنی آزمائش کا مقابلہ

پیر 13 جولائی 2020 22:43

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2020ء) انٹرنیشنل ویمن لیگ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ذہنی آزمائش کا مقابلہ منعقد ہوا جس میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں نے شرکت کی پاکستان ٹیم کی جانب سے نیلم عائشہ قر العین اور افغانستان کی جانب سے صابرہ فیم اور معصومہ نے ان مقابلوں میں شرکت کی جبکہ انٹرنیشنل ویمن لیگ فٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے میزبانی کے فرائض انٹرنیشنل ویمن فلیک فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر ڈیانا اور الیزا نے انجام دیے مقابلوں کا عنوان سائنس موسم جغرافیہ اور دیگر موضوعات سے متعلق سوالات اور ان کے جوابات دینا تھا اور جیتنے والی ٹیم اگلا درجہ میں جائے گی اس مقابلے کو پاکستان کی ویمن بلیک فٹ بال ٹیم نے جیت کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا بلوچستان ویمن فلیگ فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد ابراہیم نے انٹرنیشنل ویمن لیگ فٹ بال ایسوسی ایشن کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ پوری دنیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کے مقابلے بند ہوگئے ہیں انٹرنیشنل ویمن لیگ فٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے ذہنی آزمائش کے اس طرح کے پروگرام ہمارے کھلاڑیوں کے لئے نہایت سود مند ثابت ہوں گے انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ایسوسی ایشن آئندہ بھی اسی طرح کے مقابلوں کے انعقاد کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

وقت اشاعت : 13/07/2020 - 22:43:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :