میموریل اوپن گالف ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہوگا

منگل 14 جولائی 2020 14:02

میموریل اوپن گالف ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہوگا
اوہائیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) میموریل اوپن گالف ٹورنامنٹ پرسوں جمعرات سے امریکہ کی مشہور ریاست اوہائیو میں شروع ہوگا جس میں دنیائے گالف کے نامور گالفرز ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگے۔ پی جی اے گالف ایونٹ میں امریکا کے نامور گالفر پیٹرک کینٹلے اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ پی جی اے ٹور میں شامل میموریل گولف ٹورنامنٹ پہلی مرتبہ 1976ء میں کھیلا گیا تھا۔

یہ کولمبس کے شمال میں نواحی شہر ڈبلن، اوہائیو کے میر فیلڈ ولیج گالف کلب میں نکلاؤس ڈیزائن کردہ کورس پر کھیلا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کی ایک اہم خصوصیت ماضی کے گولفرز کو اعزاز بخشنے والی ایک سالانہ تقریب ہے اور ماضی میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گالفرز کے میور فیلڈ میں کلب ہاؤس کے قریب اعزاز میں ایک تختی لگائی گئی ہے۔ 2000ء میں نیکلس خود اس ایونٹ کی آنر تھے ۔

ایونٹ انتظامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ کے لئے 93 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ میں کامیابی کے لئے کھلاڑیوں نے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ ایونٹ میں کانٹے دار مقابلے ہونگے اور شائقین گالف کو اچھے میچز دیکھنے کو ملیں گے۔
وقت اشاعت : 14/07/2020 - 14:02:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :