یورام بنک اوپن گالف ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا، گالفر کالم ہل اعزاز کا دفاع کریںگے

منگل 14 جولائی 2020 15:36

یورام بنک اوپن گالف ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا، گالفر کالم ہل اعزاز کا دفاع کریںگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) یورام بنک اوپن گالف ٹورنامنٹ کل بدھ کو آسٹریا کے شہر رامسائو میں شروع ہوگا جس میں دنیائے گالف کے نامور گالفرز ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگے۔ یورام بنگ اوپن گالف ٹورنامنٹ ایک چیلنج ٹور گالف ایونٹ میں جس میں سکاٹش گالفر کالم ہل اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔

(جاری ہے)

ایونٹ انتظامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔

ٹورنامنٹ کے لئے 5 لاکھ یورو کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ میں کامیابی کے لئے کھلاڑیوں نے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ ایونٹ میں کانٹے دار مقابلے ہونگے اور شائقین گالف کو اچھے میچز دیکھنے کو ملیں گے۔ 15 جولائی سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ چار روز جاری رہنے کے بعد 18 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔
وقت اشاعت : 14/07/2020 - 15:36:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :