آن لائن ایشین سینئر چیس چیمپئن شپ 18جولائی سے شرو ع ہوگی

چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، نائب صدر پاکستان چیس فیڈریشن امین ملک

منگل 14 جولائی 2020 21:06

آن لائن ایشین سینئر چیس چیمپئن شپ 18جولائی سے شرو ع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2020ء) ایشین چیس فیڈریشن کے زیراہتمام آن لائن ایشین سینئر چیس چیمپئن شپ 18 جولائی سے شرو ع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان چیس فیڈریشن کے نائب صدر امین ملک نے بتایا کہ چیمپئن شپ کو چار دن کیلئے ملتوی کیا گیا ہے اب یہ چیمپئن شپ 18 جولائی سے شروع ہو گی۔ چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 14 کھلاڑی چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔ چیمپئن شپ میں تین ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ امین ملک نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث چیمپئن شپ کا انعقاد آن لائن کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 14/07/2020 - 21:06:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :