پی سی بی گرائونڈز سٹاف نے تنخواہوں کے حصول کیلئے متعلقہ حکام سے رابطہ کرلیا

منگل 14 جولائی 2020 22:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2020ء) گزشتہ آٹھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم پاکستان کرکٹ بورڈ کے گرائونڈ سٹاف نے تنخواہوں کے حصول کے لئے پی سی بی بورڈ کے پیٹرن سے رابطہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کا گرائونڈ سٹاف جس کی تعداد 250 ہے نے اپنے مشکلات پر مبنی ایک خط بورڈ کے پیٹرن کو ارسال کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی حکام نے ان کی 18 دسمبر 2019ء سے تنخواہیں روک رکھی ہیں جبکہ وہ گزشتہ 15 سال سے پی سی بی میں بطور گرائونڈ سٹاف کام کر رہے ہیں انہوں نے بورڈ سے درخواست کی ہیں کہ انہیں فوری طور پر تمام تنخواہیں ادا کروائی جائیں۔
وقت اشاعت : 14/07/2020 - 22:28:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :