پنجاب باکسنگ شیڈو کے مقابلے جاری

منگل 14 جولائی 2020 23:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) لاک ڈاؤن کے دوران پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پنجاب باکسنگ شیڈو کے مقابلے جاری ہیں۔ 20 جولائی تک جاری ر ہنے والے ایونٹ میں بچے، بوڑھے اور جوان باکسرز کی شرکت سے آئیڈیا سپر ہٹ ہو گیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شرجیل بٹ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران شیڈو باکسنگ کا اہتمام اور اس کا فروغِ عام بہت اچھا اقدام ہے۔

ویڈیوز کے ذریعے ایونٹ میں شریک ہونے والے ہر عمر کے باکسرز نے ایونٹ کو مقبولِ عام کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ پیر تک جاری رہنے والے باکسنگ شیڈو مقابلوں نے سپورٹس لورز میں نئی جان پیدا کر دی ہے۔ سیکرٹری پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حالات معمول پر آتے ہی اسی جوش و جذبے سے باکسنگ ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 14/07/2020 - 23:47:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :