انضمام الحق نے عابد علی کو تاخیر سے کھلایا: مدثر نذر

بطور ڈائریکٹر اکیڈمیز انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کیخلاف اے سیریز میں عابد کو برق رفتار بولرز کو آسانی سے کھیلتے دیکھا: سابق ٹیسٹ کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 15 جولائی 2020 12:05

انضمام الحق نے عابد علی کو تاخیر سے کھلایا: مدثر نذر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15جولائی 2020ء ) سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر کا کہنا ہے کہ میں نے عابد علی کے ٹیلنٹ کی 2 سال قبل نشاندہی کر دی تھی، بوجوہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے انھیں تاخیر سے موقع دیا، بطور ڈائریکٹر اکیڈمیز کام کرتے ہوئے میں نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف اے سیریز میں عابد علی کو مارک ووڈ سمیت برق رفتار بولرز کو آسانی سے کھیلتے دیکھا، اوپنر نے متواتر سنچریاں بھی بنائیں۔

(جاری ہے)

میں نے انضمام الحق سے ان کے نام پر غور کرنے کا کہا، شاید پلیئرز زیادہ تھے یا کوئی اور وجہ کہ عابدکو موقع نہ مل سکا، سنا ہے کہ نئے ہائی پرفارمنس ٹیم میں اب ڈائریکٹر کی رائے کو سلیکشن میں اہمیت دی جائے گی، عام طور پر تو اکیڈمی کو سپورٹ نہیں کیا جاتا تھا۔ 64 سالہ مدثر نذر کا مزید کہنا ہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو ہائی پرفارمنس سینٹر کا نام دینے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، پروگرام وہی ہیں جو ہم نے شروع کیے تھے، آدھے کردیے تو فائدے کے بجائے نقصان ہوگا، کوچز اور ڈیولپمنٹ پر رقم خرچ کرنا چاہیے، کلبز اور گراؤنڈ کے بغیر کرکٹ کو آگے نہیں لے جایا جاسکتا۔                                                                                                                                      
وقت اشاعت : 15/07/2020 - 12:05:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :