سوئی سدرن گیس نے بابراعظم اورفواد عالم سمیت 33 کرکٹرز کو فارغ کر دیا

ٹیم بند، کئی فرسٹ کلاس کرکٹرز کسمپرسی کے شکار ،مصباح الحق، اسد شفیق، یاسر شاہ، محمد حفیظ اور محمد عباس اپنے اثر ورسوخ کی وجہ سے ملازمتیں بچانے میں کامیاب

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 15 جولائی 2020 14:39

سوئی سدرن گیس نے بابراعظم اورفواد عالم سمیت 33 کرکٹرز کو فارغ کر دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15جولائی 2020ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کرنے کے فیصلے کے بعد ملک کے کئی عالمی شہرت یافتہ کرکٹرز بابر اعظم، محمد عامر، شعیب ملک، سہیل خان، فواد عالم ، عمر امین سمیت 22 کھلاڑیوں کو ملازمت سے فارغ کرکے سوئی سدرن گیس نے اپنی کرکٹ ٹیم کو بند کردیا۔ ان میں آدھے کھلاڑی پاکستان کی موجودہ ٹیم کا حصہ ہیں لیکن دیگر فرسٹ کلاس کرکٹرز کسمپرسی کا شکار ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل ہیڈ کوچ عتیق الزماں ملازمت چھوڑ کر مستقل انگلینڈ چلے گئے تھے۔ نیشنل سٹیڈیم کے قریب سوئی گیس ہیڈ آفس کے باہر کئی فرسٹ کلاس کرکٹرز نے پی سی بی کی کرکٹ دشمن سرگرمیوں پر احتجاج کیا۔
باخبر ذرائع نے بتایا کہ جب پی سی بی نے قومی فرسٹ کلاس سسٹم سے ڈپارٹمنٹ کے کردار کو ختم کیا ،اس کے بعد ہی سوئی سدرن گیس کی انتظامیہ نے ان کھلاڑیوں کے معاہدوں کو ختم کرکے ان کے بقا یا جات ادا کردیئے۔

(جاری ہے)

سوئی گیس میں ان کھلاڑیوں کو 3 لاکھ سے 50 ہزار روپے تک کی تنخواہ اور مراعات ملتی تھیں۔ سوئی ناردرن گیس اور نیشنل بینک سمیت کئی اداروں نے بھی اپنے کنٹریکٹ والے ملازمین کو فارغ کردیا ہے۔ سوئی ناردرن گیس میں شامل بڑے کھلاڑی جن میں مصباح الحق، اسد شفیق، یاسر شاہ، محمد حفیظ، محمد عباس شامل ہیں ، کی ملازمیتں مستقل ہیں اور وہ اپنے اثر ورسوخ کی وجہ سے ملازمتوں کو بچانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

کراچی میں سوئی گیس ہیڈ آفس کے باہر سینئر فرسٹ کلاس کرکٹر طارق ہارون نے کہا کہ کھلاڑیوں کے چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں اور وہ کمسپرسی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔کھلاڑیوں اور آفیشلز نے پلے کارڈز کے ذریعے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 7 ماہ سے زائد ہوگئے، ہماری نوکریاں چھین لی گئیں، ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔
وقت اشاعت : 15/07/2020 - 14:39:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :