پاکستان بیس بال فیڈریشن نے راولپنڈی میں’’خاورشاہ نیشنل ویمن بیس بال اکیڈمی‘‘کے قیام کااعلان کردیا

بدھ 15 جولائی 2020 23:36

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2020ء) پاکستان بیس بال فیڈریشن نے راولپنڈی میں’’خاورشاہ نیشنل ویمن بیس بال اکیڈمی‘‘کے قیام کااعلان کردیا، فیڈریشن رہنمائی وسرپرستی کرے گی جبکہ دیگر تمام انتظامات کی ذمہ داریاں یوتھ ایجوکیشن اینڈسپورٹس (YES)ویلفیئرسوسائٹی ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سیدفخرشاہ نے بتایاکہ بیس بال فیڈریشن چیئرمین شوکت جاوید کی زیرسرپرستی پاکستان میں یوتھ ٹیلنٹ کی پروموشن کیلئے بہت کام کررہی ہے اورراولپنڈی میں خاورشاہ نیشنل ویمن بیس بال اکیڈمی کاقیام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں،تعلیمی ادارے کھلتے ہی اکیڈمی کاافتتاح پاکستان گرین اورپاکستان وائٹ ٹیموں کے مابین ایک شاندار میچ سے کیاجائے گا۔

فیڈریشن کے چیئرمین شوکت جاوید نے کہاکہ یہ اکیڈمی انشاء اللہ پاکستان میں بیس بال کے فروغ کیلئے اہم کردار اداکرے گی اورفیڈریشن اکیڈمی کی کامیابی کیلئے ہرممکن مددوسرپرستی جاری رکھے گی۔ یوتھ ایجوکیشن اینڈ سپورٹس (YES) ویلفیئر سوسائٹی کی نائب صدرشازیہ جاوید نے بیس بال فیڈریشن کاشکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ شفقت اللہ نیازی کو اکیڈمی کاہیڈکوچ مقرر کردیاگیاہے اور رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 15/07/2020 - 23:36:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :