بائیو سیکیور ماحول کھلاڑیوں کو دوست بنارہا ہے، اسد شفیق

کھلاڑی دن میں 3 مرتبہ اکٹھے ہوکر کرکٹ اور اپنی زندگی سے متعلق باتیں کرتے ہیں تمام کھلاڑی گذشتہ 3 ماہ سے کرکٹ کی کمی محسوس کررہے تھے، پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل پریکٹس میچ مفید ہوں گے، انٹرویو

جمعرات 16 جولائی 2020 15:21

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2020ء) ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے کہا ہے کہ بائیو سیکیور ماحول کھلاڑیوں کو دوست بنا رہا ہے، ایک دوسرے کے قریب آگئے ہیں ، اس عمل کا ٹیم کو فائدہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں اسد شفیق نے کہا ہے کہ بائیو سیکیور ماحول میں زیادہ قربت کے باعث لڑکوں میں دوستی بڑھ رہی ہے، کھلاڑی دن میں 3 مرتبہ اکٹھے ہوکر کرکٹ اور اپنی زندگی سے متعلق باتیں کرتے ہیں۔کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمین نے کہا کہ تمام کھلاڑی گذشتہ 3 ماہ سے کرکٹ کی کمی محسوس کررہے تھے، پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل پریکٹس میچ مفید ہوں گے۔اسد شفیق نے کہا کہ یونس خان نے پریکٹس میچ کے بعد تمام بلے بازوں کو اکٹھا بیٹھا کر خامیوں پر قابو پانے کی ہدایت کی ہے جس سے ٹیم بلڈنگ میں فائدہ ہوگا۔
وقت اشاعت : 16/07/2020 - 15:21:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :