آئرلینڈ ٹیم رواں ماہ انگلینڈ کا دورہ کریگی، دورہ کے دوران تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی

جمعرات 16 جولائی 2020 16:26

آئرلینڈ ٹیم رواں ماہ انگلینڈ کا دورہ کریگی، دورہ کے دوران تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی
ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2020ء) کرکٹ آئرلینڈ کے اعلامیے کے مطابق آئرلینڈ مینز ٹیم رواں ماہ کے آخر میں انگلینڈ کا دورہ کریگی۔ اپنے دورہ کے دوران آئرلینڈ کی مینز ٹیم انگلینڈ کی مینز ٹیم کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ آئرلینڈ ٹیم 30 جولائی کو پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ سے اپنے دورے کا آغاز کریگی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ سائوتھمپٹن کے مقام پر کھیلا جائے گا، تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ یکم اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ 4 اگست کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے تینوں میچز روز بائول، سائوتھمپٹن کے مقام پر کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

آئرلینڈ ٹیم کی قیادت اینڈریو بلبیرنی کرینگے۔

کرکٹ آئرلینڈ کی سلیکشن کیمٹی نے اس سلسلے میں پہلے ہی تربیت کے لئے 21 رکنی سکواڈ کا اعلان کر رکھا ہے ۔ اعلان کردہ سکواڈ میں اینڈریو بلبیرنی ٹیم کپتان ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں پال سٹرلنگ، مارک اڈیئر، کرٹیس کیمفر، پیٹر چیس، گیرتھ ڈیلنی، جارج ڈوکریل، جوناتھن گارت، ٹائرون کین، جوش لٹل، اینڈریو میک برائن، بیری میک کارتی، جیمز میک کالم، کیون اوبرائن، ولیم پورٹر فیلڈ، بوئیڈ رینکین، سیمی سنگھ، ہیری ٹیکٹر، لورکن ٹکر، گیری ولسن اور، کریگ ینگ شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 16/07/2020 - 16:26:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :