آن لائن قومی چیس چمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی

جمعرات 16 جولائی 2020 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2020ء) پاکستان چیس فیڈریشن کے زیراہتمام کھیلی گئی ،آن لائن قومی چیس چمپئن شپ گذشتہ روز اختتام پذیر ہوگئی ہے ۔چمپئن شپ میں سلیمان علی خان نے مردوں اور نور فاطمہ رشیدنے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا ، انڈر20- مردوں اور خواتین کے ایونٹس میں بالترتیب مومن فیضان اور مہک گل نے کامیابی حاصل کی، پاکستان چیس فیڈریشن کے نائب صدر امین ملک نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے آن لائن چار کیٹگریز میں حصہ لیا ان کیٹگریز میں سنیئر مرد، سنیئر خواتین ، انڈر20- مرد اور انڈر20- خواتین شامل تھیں، سنیئر مردوں کے ایونٹ میں سلیمان علی خان نے پہلی اور یوسف عظیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اسد اللہ خان اور نثار احمدبالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے، اس طرح سنیئر خواتین کا ایونٹ میں نور فاطمہ رشید نے کامیابی حاصل کی اور تسنیم احمد نے رنراپ رہی جبکہ توبہ فاروق اورانم انجم کھوکھر بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہیں ، مردوں کے انڈر20- میںمومن فیضان نے پہلی اور جنید سہیل نے دوسری جبکہ خواتین کے انڈر20- میں مہک گل نے پہلی اور ملیحہ علی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان تمام کھلاڑیوں اولمپیڈآن لائن چمپئن شپ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے یہ چمپئن شپ آئندہ ہفتے شروع ہوگی جس میں دو سو سے زائد ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔
وقت اشاعت : 16/07/2020 - 21:40:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :