دورہ انگلینڈ کیلئے آسٹریلیا کے 26 رکنی اسکواڈ کا اعلان

ٹیم کو انگلینڈمیں تین ون ڈیاورتین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا ہیں، سیریز کا حتمی فیصلہ دونوں بورڈز حکومتی مشاورت سے کریں گے

جمعرات 16 جولائی 2020 21:40

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2020ء) کرکٹ آسٹریلیا نے مجوزہ دورہ انگلینڈ کیلئے ابتدائی 26 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ٹیم کو انگلینڈمیں تین ون ڈیاورتین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا ہیں، سیریز کا حتمی فیصلہ دونوں بورڈز حکومتی مشاورت سے کریں گے۔

(جاری ہے)

آسٹریلین کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حتمی اسکواڈ کا اعلان دورے کے حتمی فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق عثمان خواجہ، گلین میکسویل، ٹریوس ہیڈ اور اینڈریو ٹائی کے علاوہ اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، ایرون فنچ، میچل اسٹارک اور پیٹ کمنز کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔پیٹر ہینڈزکومب، نیتھن کولٹر نائل اور شان مارش کو اسکواڈ سے باہر رکھا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 16/07/2020 - 21:40:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :