قومی کرکٹر کاشف بھٹی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

کھلاڑی کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا سکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دیدی گئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 16 جولائی 2020 22:34

قومی کرکٹر کاشف بھٹی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جولائی 2020ء ) قومی کرکٹر کاشف بھٹی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، تفصیلات کے مطابق دورہ انگلیڈ کے لیے قومی ٹیم میں شامل کاشف بھٹی کا انگلیڈ پہنچنے کے بعد کیا جانے والا کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہیں وسٹر میں ٹیم ہوٹل میں دیگر کھلاڑیوں سے علیحدہ رکھا گیا تھا اب انکا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے جس کے بعد انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کا سکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دیدی گئی اور قومی کرکٹر نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

ترجمان انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ گزشتہ انفیکشن کی باقیات کے سبب کھلاڑی کا ایک ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ پبلک ہیلتھ نے کرکٹر کو سیلف آئسولیشن میں رکھنے کی ہدایت کی تھی، کھلاڑی کو احتیاطی طور پر سیلف آئسولیشن کی مدت پوری کرنے پر سکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ای سی بی کے مطابق کورونا مثبت آنے والا کھلاڑی اب سکواڈ کے دوسرے ارکان کے لیے خطرہ نہیں ہے، کاشف بھٹی کےدونوں ٹیسٹ منفی آچکے ہیں اور کاشف بھٹی نے ٹیم جوائن کرنے کے بعد پریکٹس بھی کی۔

دوسری جانب فاسٹ باؤلر ‏حارث رؤف کا بھی ایک ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے اور دوسرا ٹیسٹ منفی آنے پر انگلینڈ جانے کے اہل ہوں گے۔ حارث رؤف اس وقت پی سی بی میڈیکل پینل کے زیرنگرانی لاہور کے مقامی ہوٹل میں موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 16/07/2020 - 22:34:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :