بھارتی کرکٹ بورڈ نے اسلامی ملک میں آئی پی ایل کا انعقاد کروانے پر غور شروع کر دیا

کرونا وائرس پھیلاو کی وجہ سے بھارت میں ٹورنامنٹ کا انعقاد ناممکن ہوگیا، ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات آئی پی ایل کے 13 ویں ایڈیشن کا میزبان ہوگا

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 جولائی 2020 23:33

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اسلامی ملک میں آئی پی ایل کا انعقاد کروانے پر غور شروع کر دیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2020ء) بھارتی کرکٹ بورڈ نے اسلامی ملک میں آئی پی ایل کا انعقاد کروانے پر غور شروع کر دیا، کرونا وائرس پھیلاو کی وجہ سے بھارت میں ٹورنامنٹ کا انعقاد ناممکن ہوگیا، ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات آئی پی ایل کے 13 ویں ایڈیشن کا میزبان ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے کرونا وائرس پھیلاو کے باوجود آئی پی ایل کے انعقاد کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں بھارتی کرکٹ بورڈ ایشیا کپ تو ملتوی کروانے میں کامیاب ہوگیا، لیکن بھارت میں کرونا وائرس کا پھیلاو ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ اس صورتحال میں بھارتی کرکٹ بورڈ نے اماراتی کرکٹ بورڈ حکام کیساتھ معاملات طے کرنے کیلئے بات چیت شروع کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ آئی پی ایل کا 13 واں ایڈیشن اب متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ ستمر سے نومبر کے درمیان ٹورنامنٹ کے انعقاد کی کوششیں کر رہا ہے۔
وقت اشاعت : 16/07/2020 - 23:33:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :