صوبائی حکومت کی جانب سے سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن میں فٹ بال کی ترقی کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، کوچ فضل غفار

جمعہ 17 جولائی 2020 12:48

صوبائی حکومت کی جانب سے سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن میں فٹ بال کی ترقی کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، کوچ فضل غفار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2020ء) قومی کوچ فضل غفار نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن میں فٹ بال کی ترقی کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ گذشتہ روز سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کیلئے صوبائی حکومت اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن کے کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کی ہے۔ ایک سوات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں کلب سسٹم کے ساتھ ساتھ تعلیمی ادارے کھیلوں کی ترقی کیلئے گراس روٹ سطح پر اہم کردار ادا کرتے ہیں لیکن پاکستان میں ایسا نہیں ہو رہا ہے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد نہ ہونے کے برابر ہے اور ملک میں کھیلوں کا معیار گرتا جا رہا ہے۔ فضل غفار نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
وقت اشاعت : 17/07/2020 - 12:48:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :