ڈینیئل سیمز، ریلی میرڈیتھ اور جوش فلپ آسٹریلوی ٹیم کے 26 رکنی ابتدائی سکواڈ میں شامل

جمعہ 17 جولائی 2020 12:58

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2020ء) کرکٹ آسٹریلیا (سی ای) نے رواں سال ستمبر میں انگلینڈ کے خلاف محدود اوورز کی ایک ممکنہ سیریز کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈینیئل سیمز، ریلی میرڈیتھ اور جوش فلپ کو 26 رکنی ابتدائی سکواڈ میں شامل کیا ہے۔ بالخصوص مایہ ناز آل رائونڈر گلن میکسویل کو بھی 26 رکنی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، گلن میکسویل گزشتہ سال اکتوبر کے بعد سے آسٹریلیا کے لئے نہیں کھیلے ہیں۔

پیٹر ہینڈسکومب، شان مارش اور نیتھن کولٹر نیل کو 2019ء کے ورلڈ کپ مہم کے تمام حصوں سے نظرانداز کردیا گیا ہے۔ آل راؤنڈر مارکس اسٹونیس کو حال ہی میں آسٹریلوی ٹیم کے محدود اوور سکواڈز سے باہر کر دیا گیا تھا اور انہیں نیشنل کنٹریکٹ بھی نہیں دیا گیا تھا کو ایک مرتبہ پھر ابتدائی سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹریوس ہیڈ اور عثمان خواجہ کو بھی سکواڈ میں شرکت کی منظوری دے دی گئی ہے ۔

جہی رچرڈسن اور جیسن بہرینڈورف کو زخمی ہونے کے باعث فاسٹ بائولر اینڈریو ٹائی کو حال ہی میں ریاستی معاہدہ نہ ملنے کے باوجود 26 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔آسٹریلوی ٹیم کا ابتدائی سکواڈ شان ایبٹ ، ایشٹون آگر ، الیکس کیری ، پیٹ کمنز ، آرون فنچ ، جوش ہیزل ووڈ ، ٹریوس ہیڈ ، عثمان خواجہ ، مارنس لبوشین ، نیتھن لیون ، مچل مارش ، گلن میکسویل ، بین میکڈرمٹ ، ریلی میرڈتھ ، مائیکل نیسر ، جوش فلپ ، ڈینیئل سیمز ، ڈی آرسی شارٹ ، کین رچرڈسن ، سٹیون سمتھ ، مچل سٹارک ، مارکس سٹونیس ، اینڈریو ٹائی ، میتھیو ویڈ ، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زیمپا پر مشتمل ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا (سی ای) نے اس عمل کو ایک مثبت اقدام قرار دیا ، اگرچہ یہ قطعی فیصلہ نہیں ہے ۔ قومی ٹیموں کے کرکٹ آسٹریلیا کے ایگزیکٹو جنرل منیجر بین اولیور نے کہا ہم انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اور سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس دورے کے بارے میں فیصلہ وقت پر کیا جائے گا۔ اس دوران ابتدائی سکواڈ کی نشاندہی سے ہمیں کھلاڑیوں اور ریاستوں کے ساتھ ٹور کی تیاری پر مزید براہ راست امید ہوسکے گی ۔

بین اولیور نے کہا کہ کھلاڑیوں اور عملے کی صحت اور بہبود ہماری اولین ترجیح بنی ہوئی ہے۔قومی سلیکٹر ٹریور ہونس نے کہا ہے کہ اس ابتدائی سکواڈ میں بایو سیفٹی حبس میں ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلنے کی ہنگامی صورتحال کا احاطہ کیا گیا ہے جس کے اس دورے پر آگے بڑھنے سے متبادل تبدیلی نہ لانے کے امکانات موجود ہیں۔ٹریور ہونس نے کہا کہ ابتدائی 26 رکنی سکواڈ میں متعدد دلچسپ نوجوان کھلاڑی شامل ہیں جنہوں نے حال ہی میں ریاستی سطح پر اور بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، ان کو ہم مزید ترقی دینا چاہتے ہیں کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ میں ان کا روشن مستقبل ہے۔

ابتدائی فہرست میں سے ہی آئندہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ اور مستقبل میں 2023ء کے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لئے کھلاڑیوں کو تیار کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ کی تصدیق ہونے پر ہی حتمی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 17/07/2020 - 12:58:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :