سید محسن گیلانی پاک سپورٹنگ فٹ بال کلب کے صدر منتخب،ایڈووکیٹ راجہ شہباز احمد عباسی جنرل سیکرٹری ہونگے

پیر 20 جولائی 2020 12:37

سید محسن گیلانی پاک سپورٹنگ فٹ بال کلب کے صدر منتخب،ایڈووکیٹ راجہ شہباز احمد عباسی جنرل سیکرٹری ہونگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2020ء) سید محسن گیلانی پاک سپورٹنگ فٹ بال کلب اسلام آباد کے صدر منتخب ہوگئے جبکہ ایڈووکیٹ راجہ شہباز احمد عباسی جنرل سیکرٹری ہونگے، گذشتہ روز پاک فٹ بال سپورٹنگ کلب کی جنرل کونسل کا اجلاس زیرصدارت شوکت علی خان منعقد ہوا جس میں آئندہ سال برس کے لئے کلب کے عہدیداروں کا متفقہ طور پر انتخاب کیا گیا،انتخاب اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے رکن غلام مجتبیٰ کی زیر نگرانی ہوئے، جس میں سید محسن گیلانی کو پاک سپورٹنگ فٹ بال کلب اسلام آباد کا آئندہ چار برس کے لئے صدر منتخب کیا گیا دیگر عہدیداروں میں سنیئر نائب صدر بلال شوکت مرزا، نائب صدر محمد یامین، جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ راجہ شہباز احمدعباسی،ایسوسی ایٹ سیکرٹری طاہر خورشیدعالم، خزانچی حماد شوکت مرزا شامل ہیںجبکہ ٹیم منیجر کے فرائض سابق انٹرنیشنل فٹ بالر میر مشتاق احمد المعروف بلا انجام دیں گے، سید محسن گیلانی نے اپنے ایک پیغام میں ان کو کلب کا متفقہ طور پر صدر منتخب کرنے پر تمام ہائوس کا شکریہ ادا کرتے ہونے کہا کہ انشاء اللہ ہم سب مل کر فٹ بال کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔

وقت اشاعت : 20/07/2020 - 12:37:55