جنوبی افریقہ کے سب سے مایہ ناز کرکٹر کے خواجہ سرا ہونے کا دعویٰ غلط نکلا

پروٹیز آل رائونڈر جیک کیلس حال ہی میں بیٹے کے باپ بنے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 20 جولائی 2020 12:57

جنوبی افریقہ کے سب سے مایہ ناز کرکٹر کے خواجہ سرا ہونے کا دعویٰ غلط نکلا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 فروری 2020ء) جنوبی افریقہ کے سب سے مایہ ناز کرکٹر کے خواجہ سرا ہونے کا دعویٰ غلط نکلا، پاکستانی اینکر نے دعوی کیا تھا کہ پروٹیز کے سب سے عظیم آل راونڈر نے اپنی جنس تبدیل کروائی تھی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک بحث جاری تھی جس کے مطابق ایک پاکستانی اینکر نے دعویٰ کیا تھا کہ جنوبی افریقہ کا سب سے مایہ ناز کرکٹ آل راونڈر جیک کیلس ایک خواجہ سرا ہے۔

اس حوالے سے مظہر ارشد نامی صحافی کا کہنا ہے کہ ایسی باتیں اور دعوے مضحکہ خیز ہیں۔

(جاری ہے)

حیرانگی ہوتی ہے کہ اس قسم کے مضحکہ خیز دعوے کرنے والے لوگ میڈیا پر بیٹھے ہوتے ہیں۔ جیکس کیلس کے خواجہ سرا ہونے کے دعوے بالکل بے بنیاد ہیں۔ یہاں واضح رہے کہ یہ معاملہ کافی عرصے پہلے سامنے آیا تھا تاہم اس حوالے سے جنوبی افریقی کرکٹر نے خود سامنے آ کر تردید کر دی تھی۔ یہ بھی واضح رہے کہ 44 سالہ جیکس کیلس نے جنوری2019ء میں اپنی گرل فرینڈ شارلین اینجلز سے شادی کی تھی اور11 مارچ 2020ء میں ان کے ہاں بیٹے جوشوا ہینری کیلس کی پیدائش ہوئی تھی۔
                                                                                                                   
وقت اشاعت : 20/07/2020 - 12:57:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :