گول کیپر پکفورڈ کو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، کارلو آنسلوٹی

پیر 20 جولائی 2020 14:37

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2020ء) ایورٹن فٹ بال کلب کے منیجر کارلو آنسلوٹی نے کہا کہ گول کیپر اردن پکفورڈ کو اپنی کارکردگی کے تسلسل میں بہتری لانا ہوگئی، انہوں نے کہا کہ گول کیپر اردن پکفورڈ اپنی کئی غلطیوں پر قابو پانے کے باوجود بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے ہیں لیکن انہوں نے پکفورڈ کی انگلینڈ انٹرنیشنل میں کارکردگی کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پکفورڈ کو اپنی کھوئی بہترین فارم کو دوبارہ واپس لانا ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں کارلو آنسلوٹی نے کہا کہ 26 سالہ گول کیپر پکفورڈ پر گذشتہ سیزن کے آغاز سے ہی پریمیر لیگ میں براہ راست گولوں کے لئے سات غلطیاں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ولور ہیمپٹن وانڈررس کے ہاتھوں 3-0 کی شکست میں بھی پکفورڈ نے ایک اور غلطی کو دہرایا جس کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ک ہ برنلے کے نِک پوپ انگلینڈ کے لئے پکفورڈ کی جگہ لینے کے لئے زور دے رہے ہیں۔ کارلو آنسلوٹی سے پوچھا گیا کہ پکفورڈ کی شاٹ اسٹپر کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے کلب کی سطح پر مزید مقابلے کی ضرورت ہے۔ کارلو آنسلوٹی نے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اس کو مقابلہ کی ضرورت ہے یا نہیں لیکن میں جانتا ہوں کہ اردن پکفورڈ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے پکفورڈ سے بات کی ہے کہ انہیں خود اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے دن رات اس پر توجہ دینی ہوگی۔ کارلو آنسلوٹی نے مزید کہا کہ میں اتنا پریشان نہیں ہوں کیوں کہ مجھے اور کلب میں موجود ہر سخص کو پکفورٖڈ پر اعتماد ہے لیکن مجھے ان سے کہنا پڑے گا اور میں نے اس سے کہا ہے کہ اسے اپنی کارکردگی کا میعار بہتر کرنا ہوگا ۔

پکفورڈ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتا ہے، پکفورڈ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ انکو اپنی کارکردگی میں بہتری لانی ہوگی۔ کارلو آنسلوٹی نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ میچز میں پکفورڈ اپنے کھیل میں بہتری لائیں گے اور انہیں بہتر ہونا پڑے گا۔ واضح رہے کہ ایورٹن فٹ بال کلب کی ٹیم انگلش پریمیئر لیگ میں 36 میچز کھیل چکی ہے اور 12 میچز جیتنے کے بعد 46 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 11 ویں نمبر پر ہیں۔
وقت اشاعت : 20/07/2020 - 14:37:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :