چاندیکا ہتھرسنگھا کی بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے نیو سائوتھ ویلز(این ایس ڈبلیو) میں شمولیت

پیر 20 جولائی 2020 15:06

چاندیکا ہتھرسنگھا کی بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے نیو سائوتھ ویلز(این ایس ڈبلیو) میں شمولیت
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2020ء) سری لنکا اور بنگلہ دیش کے سابق کوچ چاندیکا ہتھرسنگھا نے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے نیو سائوتھ ویلز (این ایس ڈبلیو) میں شمولیت اختیار کرلی، چاندیکا ہتھرسنگھا نیو سائوتھ ویلز میں فل جیکس کے معاون کی حیثیت سے زمہ داریاں سر انجام دیں گے ۔ سابق سری لنکن اوپننگ بلے باز چاندیکا ہتھرسنگھا کا بلے بازوں کی تریبیت کے لئے سڈنی میں مقیم کلب کے ساتھ دوسرا دور ہے، اس سے قبل چاندیکا ہتھرسنگھا کو سری لنکا نے گزشتہ سال ورلڈ کپ کی غیرمعمولی مہم کے بعد برطرف کردیا تھا۔

چاندیکا ہتھرسنگھا 2011ء اور 2014ء میں اسی طرح کا کردار ادا کر چکے ہیں۔چاندیکا ہتھرسنگھا نے سبکدوش ہونے والے مائیکل یارڈی کی جگہ زمہ داریاں نبھائیں گئے، جنہوں نے گذشتہ موسم گرما میں اپنے کردار سے دستبرداری اختیار کی تھی اور اس کے بعد وہ کینٹ کے لئے یہ کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چاندیکا ہتھرسنگھا اب نیو سائوتھ ویلز کے کوچنگ سٹاف ہیڈ کوچ فل جاکس ، بولنگ کوچ آندرے ایڈمز اور اسپن کوچ انتھونی کلارک کے ساتھ ملکر کام کریں گے ۔

چاندیکا ہتھرسنگھا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں این ایس ڈبلیو میں کوچنگ سٹاف میں شمولیت اختیار کرنے پر بہت خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آخری بار مائیکل کلارک ، بریڈ ہیڈن اور شین واٹسن جیسے قائم کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے والے کلچر سے بہت کچھ سیکھا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس آسٹریلوی نامور کھلاڑی سٹیو سمتھ، ڈیوڈ وارنر جیسے نوجوان کھلاڑی تھے جن میں سے پیٹر نیول، موائسز ہنریکس اور کرٹس پیٹرسن نے اعلی اعزازات حاصل کئے۔

چاندیکا ہتھرسنگھا نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر کوچنگ نے مجھے اپنی کارکردگی میں بہت زیادہ اعتماد دلایا ہے اور اب میں اس تجربے کو نیو سائوتھ ویلز تک منتقبل کرنے کا منتظر ہوں۔واضح رہے کہ چاندیکا ہتھرسنگھا کو 1991ء سے 1999ء تک 26 ٹیسٹ میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے ۔ بنگلہ دیش کے تین سال کے کامیاب انچارج کے طور پر زمہ داریاں نبھانے کے بعد دسمبر 2017ء میں انہیں سری لنکا کا کوچ مقرر کیا گیا تھا، لیکن وہ گذشتہ سال ورلڈ کپ میں غیرتسلی بخش کارکردگی کے بعد برطرف کردیا تھا۔
وقت اشاعت : 20/07/2020 - 15:06:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :