اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ،کھلاڑی کے گیند کو تھوک لگانے پر امپائرز نے میچ روک دیا

ڈوم سبلی نے فیلڈنگ کے دوران گیند کو تھوک لگایا ،امپائر نے گیند کو جراثیم کش پیڈ سے صاف کیا اور ٹیم کو وارننگ دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 20 جولائی 2020 17:33

اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ،کھلاڑی کے گیند کو تھوک لگانے پر امپائرز نے میچ روک دیا
مانچسٹر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20جولائی 2020ء ) کورونا وبا کے دوران نئے قوانین نافذ ہونے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں گیند کو تھوک لگانے کا پہلا واقعہ پیش آ گیا۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایمپائر نے کچھ دیر کیلئے کھیل روک دیا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف مانچسٹر میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلش ٹیم کے اوپنر ڈومینک سبلی نے غلطی سے بال کو تھوک لگا دی۔

وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں پابندی کے برخلاف گیند کو تھوک سے چمکانے والے پہلے پلیئر بن گئے ہیں۔ آن فیلڈ امپائرز نے بال کا معائنہ کر کے بال کو ڈس انفیکٹ کیا اور فیلڈنگ سائٹ کو گیند دے دی۔نئے اصولوں کے مطابق بال پرتھوک لگانے پر امپائر دو وارننگ کےبعد ٹیم پر پانچ رنز کی پینلٹی لگاسکتا ہے۔آئی سی سی نے احتیاطی تدابیر کے تحت گیند کو چمکانے کے لیے تھوک کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی ایسا کرتا ہوا پایا گیا تو امپائر صورتحال کے مطابق کچھ نرمی کریں گے اور ٹیم کو وارننگ دیں گے۔

(جاری ہے)

فی اننگز میں ٹیم کو دو وارننگ دی جائیں گے جس کے بعد مسلسل اس عمل کو دہرانے پر بیٹنگ سائیڈ کو 5 رنز دے دیے جائیں گے جب کہ بولنگ سے قبل کھلاڑی کو گیند پر لگی تھوک صاف کرنے کا پابند کیا جائے گا۔ٹیسٹ میچ کے دوران کسی کھلاڑی میں کورونا علامات ظاہر ہونے پر ٹیم کو متبادل پلیئر شامل کرنے کی اجازت ہوگی تاہم اس کے لیے میچ ریفری سے منظوری ضروری ہوگی۔متبادل کھلاڑی کے حوالے سے منظورہ شدہ نیا اصول ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے نہیں ہوگا۔
وقت اشاعت : 20/07/2020 - 17:33:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :