کرکٹ آسٹریلیا نے قرنطینہ کے حوالے سے سارو گنگولی کا موقف مسترد کردیا

بھارتی ٹیم کے لیے دو ہفتوں کا قرنطینا لازم ہوگا: چیف ایگزیکو نک ہوکیلی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 21 جولائی 2020 14:28

کرکٹ آسٹریلیا نے قرنطینہ کے حوالے سے سارو گنگولی کا موقف مسترد کردیا
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی 2020ء ) کرکٹ آسٹریلیا نے بھارتی بورڈ کے صدر سارو گنگولی کا موقف مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کے لیے دو ہفتوں کا قرنطینا لازم ہوگا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکو نک ہوکیلی نے آسٹریلوی میڈیا سے ویڈیولنک پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں کو بائیوسکیور ماحول میں ٹریننگ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

آسٹریلوی سرزمین پر قدم رکھنے والوں کے لیے جہاز میں سوار ہونے سے پہلے کویڈ ٹیسٹنگ لازم ہے، اس کے بعد یہاں پر 14 روز کے قرنطینہ کے ایس اوپیز طے شدہ ہیں۔

(جاری ہے)

نک ہوکیلی کا کہنا تھا کہ ہم مہمان ٹیم کے لیے اپنی وزارت ہیلتھ کے حکام کے ساتھ مل کر تمام احتیاطی تدابیر ممکن بنائیں گے، انگلینڈ کے ساوتھمپٹن اور اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر کی طرح ایڈیلیڈ میں ہوٹل موجود ہے جہاں ٹیم کو ٹھہرایا جاسکتا ہے، اس بات کے امکانات بہت کم ہیں کہ جب بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا آنا ہے تو اس وقت تک ٹریول ایڈوائزری میں کچھ تبدیلی ہو۔

واضح رہے بھارتی بورڈ کے 49 سالہ صدر سارو گنگولی نے کہا تھا کہ دو ہفتوں کے قرنطینہ کے حق میں نہیں، کھلاڑیوں کو کمروں تک محدود کردینا نامناسب ہوگا۔                                                      
وقت اشاعت : 21/07/2020 - 14:28:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :