فٹنس مسائل، انگلینڈ ٹیم کے سپنر میٹ پارکنسن آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سے باہر

بدھ 22 جولائی 2020 15:53

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2020ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر میٹ پارکنسن فٹنس مسائل کے باعث آئرلینڈ کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ انگلینڈ اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز 30 جولائی سے شروع ہوگی۔ میٹ پارکنسن انگلینڈ کے ون ڈے ٹریننگ گروپ میں نامزد تھے۔

میٹ پارکنسن گزشتہ روز فیلڈنگ پریکٹس کرتے ہوئے ٹخنے میں موچ آگئی جس کی وجہ سے انکو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے اس باتکی تصدیق کی ہے۔ ای سی بی اس بات پر غور کرتے ہوئے کہ کھلاڑی اس وقت پہلے ہی بائیو محفوظ مقام پر ہیں میٹ پارکنسن کے متبادل کا اعلان کریں گے اور دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز میں صرف ایک ہفتہ ہی باقی ہے ۔ ڈومیسٹک سرکٹ میں لنکاشائر کو جوائن کرنے والے میٹ پارکنسن نے رواں سال کے اوائل میں جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے نومبر 2019ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچز میں پانچ وکٹیں حاصل کرکے انگلینڈ کے لئے مختصر ترین فارمیٹ میں بھی ڈیبیو کیا تھا۔
وقت اشاعت : 22/07/2020 - 15:53:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :