انگلینڈ میں پریکٹس میچ کے دوران بلے باز امام الحق زخمی ہوگئے

امام الحق کا بایاں ہاتھ بیٹنگ کرتے ہوئے نسیم شاہ کی گیند پر زخمی ہوگیا ہے: پی سی بی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 24 جولائی 2020 22:37

انگلینڈ میں پریکٹس میچ کے دوران بلے باز امام الحق زخمی ہوگئے
لندن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24جولائی2020ء) : انگلینڈ میں پریکٹس میچ کے دوران بلے باز امام الحق زخمی ہوگئے، امام الحق کا بایاں ہاتھ بیٹنگ کرتے ہوئے نسیم شاہ کی گیند پر زخمی ہوگیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق انگلینڈ میں پریکٹس کرتے ہوئے نسیم شاہ کی گیند پر امام الحق کا بایان ہاتھ زخمی ہوا ہے۔

(جاری ہے)

گیند لگنے کے بعد امام الحق گراؤنڈ سے باہر چلے گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بیٹس مین کے زخم کا معائنہ کیا جارہا ہے۔ بورڈ کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جلد ہی اس حوالے سے معلومات فرایم کی جائیں گی۔
وقت اشاعت : 24/07/2020 - 22:37:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :