پاکستان کرکٹ بورڈ آسٹریلیا ، انگلینڈ کی میزبانی کا خواہاں

دونو ں ٹیمیں فیوچر ٹور پروگرام کے تحت دورہ کریں، دیگر سائیڈزبھی آئینگی : وسیم خان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 27 جولائی 2020 14:28

پاکستان کرکٹ بورڈ آسٹریلیا ، انگلینڈ کی میزبانی کا خواہاں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جولائی 2020ء ) پی سی بی نے ایک مرتبہ پھر رواں سال کے اواخر میں ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کا عزم کیا ہے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان پر امید ہیں کہ مستقبل قریب میں انگلینڈ ، آسٹریلیا ، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی ٹیمیں دورہ کر کے شائقین کو انٹر نیشنل کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کریں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال فیصلہ کیا گیا تھا کہ تمام ہوم کرکٹ اپنی سرزمین پر ہی کھیلیں گے اور یہ یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری شدت کے ساتھ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی واپسی ہوئی اور امید ہے کہ آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت آئندہ دو سال میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی دورہ کریں گی جب کہ زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے خلاف بھی ہوم سیریز شیڈول ہیں اور یقین ہے کہ ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ ایک مرتبہ پھر مکمل بحال ہو جائے گی۔                                                                                                                
وقت اشاعت : 27/07/2020 - 14:28:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :