عامر ڈوگر گروپ کا ملک میں فٹ بال فیڈریشن کے آنے والے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

پیر 27 جولائی 2020 14:50

عامر ڈوگر گروپ کا ملک میں فٹ بال فیڈریشن کے آنے والے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2020ء) عامر ڈوگر گروپ نے ملک میں فٹ بال کے آنے والے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔ گذشتہ روز پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق نائب صدر و رکن قومی اسمبلی ملک محمدعامر ڈوگر نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ عامر ڈوگر گروپ ملک میں فٹ بال کے آنے والے انتخابات میں حصہ لے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں فٹ بال کی نارملائزیشن کمیٹی نافذ ہے جس کا اصل میڈیٹ ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کروانا ہے۔ نارملائزیشن کمیٹی کی زیرنگرانی آنے والے انتخاب میں عامر ڈوگر گروپ ملک میں ضلعی اور صوبائی سطح کے علاوہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی صدارت کے انتخابات میں حصہ لے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عامر ڈوگر گروپ ملک میں کسی کلب، ضلعی سطح یا صوبائی سطح پر کسی کے ساتھ ناانصافی یا زیادتی نہیں ہونے دے گا،ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ ہمارا مقصد ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کا انعقاد منصفانہ انداز میں ہو، انہوں نے کہا کہ ہم نے خلوص نیت کے ساتھ فٹ بال کے تمام معاملات نارملائزیشن کمیٹی کے حوالے کئے تھے،تاکہ پاکستان کا فٹ بال آگے بڑھے،انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے بعد دوستوں اور ساتھیوں کے مشور ے کے ساتھ انتخابات کے لئے باقائدہ رابطہ مہم کا آغاز کریں گے جس کا پروگرام جلد تمام کے پاس پہنچ جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر عہد کریں کہ ملک میں فٹ بال کے فروغ کے لئے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے روشن مستقبل کے لئے ہم یکجا ہو کر کام کریں گے۔

وقت اشاعت : 27/07/2020 - 14:50:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :