ٹیم کے پاس 14 ویں مرتبہ ایف اے کپ کا ٹائٹل جیتنے کا سنہری موقع ہے، ہدف کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں سے بڑھ کر پرفارم کرنا ہو گا، میکل آرٹیٹا

پیر 27 جولائی 2020 15:39

ٹیم کے پاس 14 ویں مرتبہ ایف اے کپ کا ٹائٹل جیتنے کا سنہری موقع ہے، ہدف کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں سے بڑھ کر پرفارم کرنا ہو گا، میکل آرٹیٹا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2020ء) ایف اے کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے والی آرسنل ٹیم کے ہیڈ کوچ میکل آرٹیٹا نے کہا ہے کہ ٹیم کے پاس 14 ویں مرتبہ ایف اے کپ کا ٹائٹل جیتنے کا سنہری موقع ہے اور ہدف کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں سے بڑھ کر پرفارم کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور ایف اے کپ کے فائنل کے لئے تیاریوں میں مصروف ہے۔

میکل آرٹیٹا نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری ٹیم کئی بار ایف اے کپ کا ٹائٹل جیت چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فائنل تک پہچنے تک کھیلے گئے میچز میں اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم فائنل کے لئے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

38 سالہ میکل آرٹیٹا نے کہا کہ انکی ٹیم کے پاس 14 ویں مرتبہ ایف اے کپ کا ٹائٹل جیتنے کا سنہری موقع ہے اور ٹائٹل کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو سر دھڑ کی بازی لگا نہ ہوگی۔

آرسنل فٹ بال کلب کی ٹیم اس سے قبل 13 مرتبہ ایف اے کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔ آرسنل کی ٹیم نے ایف اے کپ کے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کو بآسانی 2-0 گول سے شکست دیکر ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ کلب کے ہیڈ کوچ نے مزید کہا ہے کہ انکی ٹیم سے اس سے قبل میچز میں جو غلطیاں ہوئیں ہیں وہ فائنل میچ کے دوران نہیں دوہرائے گی۔ واضح رہے کہ آرسنل اور چیلسی کی ٹیموں کے درمیان ایف اے کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ یکم اگست کو ویمبلے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 27/07/2020 - 15:39:06