وزیراعظم عمران خان قومی کھیل ہاکی کو بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ، اولمپئن نوید عالم

پی ایچ ایف میں سیٹوں کو بچانے کی بجائے قومی کھیل کو بچانے اور اسے محفوظ ہاتھوں میں دینے کا وقت آگیا ہے K پی ایچ ایف کے ذاتی پسند نہ پسند کے فیصلوں نے قومی ہاکی کھیل کا جنازہ نکال کر رکھ دیا ہے یہی وجہ ہے عالمی سطح پر پاکستان کی پہچان ہاکی اب ایک علاقائی کھیل بن گیا ہے ی*احتساب صرف سیاست میں ہی نہیں بلکہ ہاکی فیڈریشن میں بھی ہونے کی اشد ضرورت ہے حکومت کی طرف سے عید کے بعد پی ایچ ایف کے معاملات کا ا ز سر جائزہ لینے کا معاملہ خوش آئند ،خیر مقدم کرتے ہیں، پریس کانفرنس سے خطاب

پیر 27 جولائی 2020 21:01

وزیراعظم عمران خان قومی کھیل ہاکی کو بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ، اولمپئن نوید عالم
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2020ء) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کوچ اولمپئن نوید عالم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان قومی کھیل ہاکی کو بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، اس وقت پی ایچ ایف میں سیٹوں کو بچانے کی بجائے قومی کھیل کو بچانے اور اسے محفوظ ہاتھوں میں دینے کا وقت آگیا ہے پی ایچ ایف کے ذاتی پسند نہ پسند کے فیصلوں نے قومی ہاکی کھیل کا جنازہ نکال کر رکھ دیا ہے یہی وجہ ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی پہچان ہاکی اب ایک علاقائی کھیل بن گیا ہے، احتساب صرف سیاست میں ہی نہیں بلکہ ہاکی فیڈریشن میں بھی ہونے کی اشد ضرورت ہے فیڈریشن کو جو 80 کروڑ روپے کے جو فنڈز دیئے گئے ان کامکمل غیر جانبدارانہ و شفاف آڈٹ کروا کر کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف پی ایچ ایف کے قانون و آئین کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے، حکومت کی طرف سے عید کے بعد پی ایچ ایف کے معاملات کا ا ز سر جائزہ لینے کا معاملہ خوش آئند ہے جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں، یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اولمپئن نوید عالم نے کہا کہ پی ایچ ایف میں سالہا سے وہ لوگ براجمان اور مسلط ہیں جن کی وجہ سے قومی کھیل کی بربادی اور تباہی ہوئی ہے تو دوسری طرف ہماری ٹیم بین الاقوامی ایونٹس سے بھی باہر ہوچکی ہے یہ صورتحال انتہائی تشویشناک حد تک پہنچ چکی ہے اب فیصلے چہرے دیکھ کر نہیں بلکہ قومی کھیل کوبچانے کو مدنظر رکھ کر کرنا ہوں گے حکومت لیجنڈاولمپئنز کی خدمات حاصل کرنے کا ماسٹر پلان تیار کرے، ہم نے ہاکی کی بربادی اور تباہی پر خاموشی نہیں بلکہ قومی فریضہ سمجھ کر اپنا کردار ادا کیا ہے جس کی ہمیں آج تک سزا دی جارہی ہے، اولمپئن نوید عالم نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو ملک کی طرح ہاکی کی بھی اسکے اصل ٹریک پر لانے کیلئے بولڈ فیصلے کرنا ہوں گے اس سے ہی قومی کھیل کی عظمت رفتہ کو بحال کیا جاسکتا ہے۔

وقت اشاعت : 27/07/2020 - 21:01:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :