سابق اولمپیئن و کپتان ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے

اسد ملک کی بیٹی حادثے میں شدید زخمی ہو گئیں،اسد ملک نے میکسیکو اولمپکس میں گولڈ جبکہ ٹوکیو اولمپکس اور میونخ اولمپکس مقابلوں میں پاکستان کے لیے سلور میڈل جیتا تھا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 28 جولائی 2020 10:24

سابق اولمپیئن و کپتان  ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2020ء) سابق اولمپیئن اسد ملک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے، اسد ملک کی بیٹی حادثے میں شدید زخمی ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق سابق اولمپئن اور کپتان اسد ملک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے۔ان کی بیٹی اس حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں۔اسد ملک نے میکسیکو اولمپکس میں گولڈ جبکہ ٹوکیو اولمپکس اور میونخ اولمپکس مقابلوں میں پاکستان کے لیے سلور میڈل جیتا تھا۔

اسد ملک کا تعلق ہاکی فیملی سے ہے۔ان کے چھوٹے بھائی سعید انور کے علاوہ بھتیجے انجم سعید اور نعیم امجد بھی اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔یہ پاکستان کا واحد خاندان ہے جس کے چار افراد نے اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔اسد ملک نے ایشین گیمز میں دو گولڈ کے علاوہ ایک سلور میڈل بھی جیتا تھا۔

(جاری ہے)

1962 کی جکارتہ ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیم نے گولڈ میڈل جیتا تھا جس میں ارشد ملک بھی شریک تھے۔

1966 بینکاک میں ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیم نے سلور میڈل جیتا تھا جس میں اسد ملک بھی شریک تھے۔جبکہ 1970کی بینکاک ایشین گیمز میں پاکستان ٹیم نے گولڈ میڈل جیتا تھا اس میں بھی اسد ملک نے پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔مزید بتایا گیا ہے کہ اسد ملک نے میونخ اولمپکس کے فائنل میں امپائرنگ کے غلط فیصلے کے خلاف احتجاج کیا تھا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری اولمپئین آصف باجوہ نے اسد ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اسد ملک کی زخمی بیٹی کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔واضح رہے کہ اسد مالک کا تعلق ایک ایسے خاندان سے ساتھ جس کے 4 افراد نے اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی جو کہ ان کے لیے بہت بڑی اعزاز کی بات ہے۔
وقت اشاعت : 28/07/2020 - 10:24:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :