برٹش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ،جوڈی بوریج کا ویمنز اور کائل ایڈمونڈ کا مینز سنگلز میں فاتحانہ آغاز

منگل 28 جولائی 2020 14:25

برٹش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ،جوڈی بوریج کا ویمنز اور کائل ایڈمونڈ کا مینز سنگلز میں فاتحانہ آغاز
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2020ء) جوڈی جوریج اور ایما رادوکونو برٹش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ مردوں کے سنگلز مقابلوں میں کائل ایڈمونڈ نے فاتحانہ آغاز کر دیا۔ جوہانا کونٹا اور کیٹی بولٹر کو ایونٹ کے ابتدائی رائونڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کے نیشنل ٹینس سینٹر روہیمپٹن میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں کینیڈین 17 سالہ کھلاڑی ایما رادو کونو نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن کیٹی بولٹر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔

ایک اور میں جوڈی جوریج نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کی نمبر ون ٹینس کھلاڑی جوہانا کونٹا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر دوسری کھلاڑی کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں میں کمیرون نوری نے ہم وطن ڈین ایوانز کو ہرا دیا۔ کیمرون نوری کی فتح کا سکور 4-6، 6-3 اور 10-7 تھا۔ ایک اور میچ میں کائل ایڈمونڈ نے ہم وطن اینٹن میٹیوسوچ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 7-5 سے ہرا دیا۔
وقت اشاعت : 28/07/2020 - 14:25:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :