ٹیسٹ چیمپئن شپ پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے
ابتدائی ایڈیشن مختلف ممالک کی اہلیت پرمنحصرکہ وہ کیسے میچز ری شیڈول کرتے ہیں،رکن ممالک سے مستقبل کی منصوبہ بندی پربات چیت جاری:جنرل منیجرآئی سی سی جیف آلرڈائس
ذیشان مہتاب منگل 28 جولائی 2020 14:13
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2020ء ) کورونا کھیل پر سوار ہونے کی وجہ سے عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ پر بھی خطرات کے بادل منڈلانے لگے ہیں،ابتدائی ایڈیشن کی قسمت کا انحصار مختلف ممالک کی اہلیت پر ہے کہ وہ کس طرح اپنے میچز ری شیڈول کرتے ہیں، موجودہ مشکل حالات میں کئی سیریز ٹھکانے لگ گئیں جس کے باعث آئندہ برس جون میں شیڈول فائنل کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا،آئی سی سی کے جنرل منیجر جیف آلرڈائس کا کہنا ہے کہ تمام رکن ممالک سے مستقبل کی منصوبہ بندی کے متعلق بات چیت کر رہے ہیں۔
آئی سی سی کے جنرل منیجر جیف آلرڈائس کا کہنا ہے کہ فی الوقت فائنل کا انعقاد جون دو ہزار اکیس میں ہی ہونا ہے ۔ کچھ ممالک ایسے ہیں جنہوں نے صورتحال کو بہتر سمجھتے ہوئے آنے والے عرصے میں اپنے میچوں کی ری شیڈولنگ کا آغاز کردیا ہے اور وہ جس حد تک ممکن ہو جلد ہی ان میچوں کا انعقاد کر لیں گے جو گزشتہ دنوں ملتوی کرنا پڑے جبکہ یہ دیکھنا بھی لازمی ہوگا کہ باقی وقت میں وہ مزید سیریز کب تک کھیل سکتے ہیں جس کے بعد واضح تصویر سامنے آئے گی کہ فائنل کا انعقاد کب ہونا چاہئے ۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 28/07/2020 - 14:13:09
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ICC Men's T20 World Cup 2024
Pakistan Super League 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
اسلام آباد یونائیٹڈ نے تیسری مرتبہ پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی جیت لی، سیزن نائن میں ملتان سلطانز کو دو وکٹوں سے شکست
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا پی ایس ایل سیزن نائن فائنل کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کے مختلف انکلوژرز کا دورہ
-
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈکی پی ایس ایل9کافائنل جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو مبارکباد
-
پی ایس ایل سیزن 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی
-
نسیم شاہ نے ملتان سلطانز سے فتح چھین لی
-
چیمپنز ٹرافی کی پوری تیاری مکمل ہے، امید ہے ٹرافی پاکستان میں ہوگی، محسن نقوی