بابراعظم کا کوہلی سے موازنہ کرنا بابر کے لیے نقصاندہ: روی چندرن ایشون

پاکستانی بلے باز کو بھارتی کپتان کے برابر لانے میں‌ ابھی کافی وقت ہے: بھارتی آف سپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 28 جولائی 2020 16:29

بابراعظم کا کوہلی سے موازنہ کرنا بابر کے لیے نقصاندہ: روی چندرن ایشون
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2020ء ) بھارتی آف سپنر روی چندر ایشون کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ایک بہترین کھلاڑی ہیں‌ لیکن ان کا ویرات کوہلی سے موازنہ کرنا درست نہیں. بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آف سپنر روی چندر ایشون نے ایک انٹرویوکے دوران کہا کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم بلاشبہ بہترین بلے باز ہیں‌ لیکن اس سٹیج پر ان کا ویرات کوہلی سے موازنہ کرنا درست نہیں‌ یہ ان کی بیٹنگ کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے. ایشون کے مطابق بابر کو ویرات کے برابر لانے میں‌ ابھی کافی وقت ہے، اتنی جلدی بابر اعظم کو کوہلی کے ہم پلہ قرار نہیں‌ دیاجاسکتا ہے، بابر اعظم کی کئی انفرادی اننگز میں‌ نے دیکھی ہیں‌ وہ بہت زبردست کور ڈرائیو اور پل شاٹ کھیلتے ہیں.

(جاری ہے)

بھارتی سپنر کا کہنا تھا کہ کوہلی کی اپنی کلاس ہے اوربابر اعظم اپنی جگہ ہیں، ورلڈ کپ میں‌ بابر اعظم کی بیٹنگ دیکھی تھی وہ بہت ہی شاندار کھلاڑی ہے، بابر نے آسٹریلیا میں‌ بھی سنچری سکور کی جو آسٹریلیا میں‌ ایشین کھلاڑیوں‌ کے لیے کرنا مشکل ہوتا ہے. واضح رہے کہ ایشون ہی نہیں کئی ملکی و غیر ملکی کھلاڑی بابر اعظم کا موازنہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے کرتے ہیں، اس سے قبل بریڈ‌ ہوگ کا کہنا تھا کہ پاک انڈیا ٹیسٹ سیریزکروائی جائے اس سے ثابت ہوجائے گا کہ کون کتنے پانی میں‌ ہے ، ویرات کوہلی کی حالیہ کارکردگی متاثر کن نہیں‌ جبکہ بابر اعظم اچھی فارم میں ہیں. یاد رہے کہ ان دن قومی ٹیم انگلینڈ میں موجود ہے اور 5 اگست سے دونوں‌ ٹیموں‌ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کھیلا جائے گا، ٹیسٹ سیریزکے بعد پاکستان اورانگلینڈ کی ٹیمیں‌ ٹی ٹوینٹی سیریز میں مدمقابل آئیں‌ گی.
وقت اشاعت : 28/07/2020 - 16:29:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :