آئرلینڈ کا انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان، آل رائونڈر کرٹس کیمفر اور ہیری ٹیکٹر پہلے ون ڈے کیلئے ٹیم میں شامل

منگل 28 جولائی 2020 17:30

ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2020ء) آئرلینڈ کرکٹ نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ پہلے ون ڈے کیلئے آل راؤنڈر کرٹس کیمفر کو 14 رکنی شارٹ لسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، کیمفر کے ساتھ ہیری ٹیکٹر کو بھی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے جبکہ مارک ایڈیر شارٹ لسٹ سکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

آئرلینڈ کرکٹ کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے 22 کھلاڑیوں میں سے 14 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یہ سیریز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوگی۔

(جاری ہے)

اینڈریو بلبیرنی انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں آئرش ٹیم کی قیادت کرینگے۔انگلینڈ اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) جمعرات کو ساوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا ون ڈے میچ یکم اگست کو جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 4 اگست کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کے خلاف شارٹ لسٹ سکواڈ اینڈریو بلبیرنی (کپتان)، پال سٹرلنگ، کرٹیس کیمفر، گیریٹ ڈیلنی، جوش لٹل، اینڈریو میک برائن، بیری میک کارتی، کیون اوبرائن، ولیم پورٹر فیلڈ، بائڈ رینکین، سیمی سنگھ، ہیری ٹیکٹر، لورکن ٹکر اور کریگ ینگ شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 28/07/2020 - 17:30:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :