شیخوپور ہ،سابق کپتان اولمپین اسد ملک کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

منگل 28 جولائی 2020 19:27

شیخوپور ہ،سابق کپتان اولمپین اسد ملک کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2020ء) پاکستان ہاکی کے سابق کپتان اولمپین اسد ملک کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔نماز جنازہ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران ہاکی کے کھلاڑیوں مرحوم کے عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان رحمان گارڈن تحصیل فیروز والا میں تدفین کر دی گئی۔

(جاری ہے)

مرحوم گزشتہ روز ٹریفک حادثہ میں جانبق ہو گئے تھے اسد ملک کا شمار ہاکی کی دنیا کے چند نامور کھلاڑیوں میں ہوتا ہے انہوں نے اولمپکس کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول لیفٹ ان کی پوزیشن پر کھیلتے ہوئے کر کے سبز ہلالی پرچم دنیا بھر میں بلند کیا اس میچ میں ان کے گول کرنے کے ایکشن کی محکمہ ڈاکخانہ جات کی طرف سے یادگار ٹکٹ بھی جاری کی گئی انہوں نے میٹرک تک تعلیم گورنمنٹ فرقان شہید ہائی سکول شیخوپورہ سے حاصل کی اور اسی دوران ہی ان کے کھیل کا طوطی بولنا شروع ہوگیا تھاصدر عارف علوی وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صدر پی ایچ ایف خالد کھوکھر اور سیکرٹری آصف باجوہ نے بھی اسد ملک کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ہاکی کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہماری دعا ہے کہ خدا وند کریم انہیں کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ عطائ فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ سانحہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

وقت اشاعت : 28/07/2020 - 19:27:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :