پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام آن لائن پی ایس ایف لیول ون سکواش کوچنگ کورس کل اختتام پذیر ہوگا

منگل 28 جولائی 2020 20:29

پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام آن لائن پی ایس ایف لیول ون سکواش کوچنگ کورس کل اختتام پذیر ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2020ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام پی ایس ایف لیول ون سکواش کوچنگ کورس کل بدھ کو اختتام پذیر ہوگا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے ترجمان نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایا کہ دس روزہ ا?ن لائن کورس کا انعقادکامیابی کے ساتھ اختتامی کی طرف جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث تمام کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئیں تھیں جس کے باعث پاکستان سکواش فیڈریشن نے 20 جولائی سے 29 جولائی تک ا?ن لائن کوچنگ کورس منعقد کروانے کا منصوبہ بنایا تھا، اس کے بعد لیول ٹو اور لیول تھری کے کورسز بھی منعقد کروائے جائیں گے۔

کورس میں ملک بھر سے 49 شرکا حصہ لے رہے جن میں کھلاڑی، کوچز اور ایمچورز شامل ہیں۔ پنجاب سے چودہ، خیبرپختونخوا اور سندھ سے نو، نو بلوچستان سے پانچ، پاکستان ایئرفورس سے سات، سوئی نادرن گیس پائپ لائن سے تین، پاکستان ا?رمی اور زرعی ترقیاتی بینک سے ایک ، ایک شرکا شامل ہیں اور لوکل شرکا کے علاوہ اوورسیز پاکستانی بھی شرکت کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 28/07/2020 - 20:29:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :