انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بیس کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا

منگل 28 جولائی 2020 20:29

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بیس کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2020ء) انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بیس کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا،ڈربی میں 2 چارروزہ پریکٹس میچز کے اختتام پر پاکستان نی5 اگست سے شروع ہونے والی انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کیلئے 20 رکنی اسکواڈ کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اسکواڈ میں اظہر علی(کپتان)، بابراعظم، عابد علی، اسد شفیق، فہیم اشرف، فواد عالم، امام الحق، عمران خان سینئر، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، سرفراز احمد، نسیم شاہ، شاداب خان، شاہین شاہ ا?فریدی، شان مسعود، سہیل خان، عثمان شنواری، وہاب ریاض اور یاسر شاہ شامل ہیں ،انگلینڈ میں موجوددیگر 9 کھلاڑی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے اپنی تیاریوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

دیگرکھلاڑیوں میں فخر زمان، افتخار احمد، حیدر علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد عامر، خوشدل شاہ، محمد حسنین اور موسیٰ خان شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 28/07/2020 - 20:29:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :