آئن مورگن آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں میزبان ٹیم کی قیادت کرینگے

بدھ 29 جولائی 2020 14:16

آئن مورگن آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں میزبان ٹیم کی قیادت کرینگے
سائوتھمپٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2020ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز آئن مورگن آئرلینڈ کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز میں میزبان ٹیم کی قیادت کرینگے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی آئرش ٹیم کے خلاف 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ ٹیم کے سلیکٹر جیمز ٹیلر کے مطابق مایہ ناز آل رائونڈر بین سٹوکس، جو روٹ، جوس بٹلر، کرس ووکس اور جوفرا آرچر کو آرام کی غرض سے آئرش ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز کیلئے 14 رکنی سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔

آئرلینڈ کے خلاف انگلینڈ ٹیم کی قیادت آئن مورگن کرینگے۔ ون ڈے سیریز کے لئے منتخب شدہ انگلینڈ ٹیم کپتان آئن مورگن، معین علی، جونی بیئرسٹو، ٹام بینٹن، سیم بلنگز، ٹام کرن، لیام ڈاسن، جو ڈینلے، ثاقب محمود، عادل راشد، جیسن رائے، ریس ٹوپلے، جیمز ونس اور ڈیوڈ ویلے شامل ہیں۔واضح رہے کہ تینوں میچوں کی سیریز نئی شروع ہونے والی آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعرات کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 29/07/2020 - 14:16:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :